محکمہ موسمیات کی عید کے موقع پر گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی

Sep 19, 2015
weather-to-remain-dry-in-karachi-1420628503-6702 اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے اختتام سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی، عید پر زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ڈی جی میٹ غلام رسول نے سماء سے گفت گو میں بتایا کہ عید پر بارش کا کوئی امکان نہیں، صرف اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے سے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ میرپور خاص، سکھر، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور فاٹا میں بارش ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کے علاقوں میں اتوار سے منگل کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سماء

MET OFFICE

HUMID

SUNNY

Tabool ads will show in this div