سفاک دہشت گردوں نےآٹھ سالہ شاکر کو بھی گولیوں سے چھلنی کردیا

پشاور : دہشت گردوں نے آٹھ سالہ معصوم شاکر اللہ کو بھی گوليوں سے چھلنی کرديا، چوبيس گھنٹے بعد بھی اس کی حالت تشويشناک ہے، دوست، رشتہ دار صحت يابی کی دعائيں کررہے ہيں۔

پڑھائي ميں تيز، معصوم شکل والا پشاور کا آٹھ سالہ شاکر اللہ جسے کل دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے زخمي کرديا، شاکر اللہ کل صبح اسکول کيلئے نکلا تھا، ليکن اسکول پہنچنے سے پہلے ہي دہشت گردوں نے اسے فائرنگ کر کے زخمي کر ديا۔ شاکر اللہ آج سي ايم ايچ ميں زندگي اور موت کي کشمکش ميں ہے، گھر پر اس کے دوست احباب قرآن خواني اور دعائيں کر رہے ہيں۔ باپ مطمئن ہے کہ بچہ شہيد ہوجائے تو بھي غم نہيں، ملک کي حفاظت کيلئے اپنے تمام بيٹے قربان کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ دہشت گردي کے لگائے زخم سے ہر محب وطن شہري سوگوار ہے ليکن اس کے باوجود دہشت گرد حوصلے پست نہيں کرسکے۔ سماء

ATTOCK

CMH

AIR FORCE

FUNERAL

LAID TO REST

MARTYRDOM

Kohat

Dr. Fayyaz

Isfandyar

#KhawarijIndiaNexus

shakir ullah

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div