مریم نواز کا نام ای سی ایل سےنکالنےسےمتعلق فیصلہ محفوظ

کسی بھی ادارے کو وہ مطلوب نہیں، وکیل مریم نواز

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں؟ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا، لیگی رہنما کے نمائندے عطا تارڑ کہتے ہیں مریم نواز تفتیش کیلئے کسی ادارے کو مطلوب نہیں۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وزیر قانون فروغ نسیم کی صدارت اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، نیب حکام اور مریم نواز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

نیب کی جانب سے متوالی رہنماء کی بیرون ملک روانگی کی بھر پور مخالفت کی گئی اور موقف اپنایا کہ مریم نواز بیمار ہیں نہ ہی انہیں علاج کی ضرورت ہے، ان کا کیس ہارڈشپ اور انسانی ہمدردی کا نہیں بنتا تاہم کمیٹی نے ایک گھنٹے کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مریم نواز کے نمائندے عطا تارڑ نے میڈیا گفتگو میں کہا مریم نواز کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، دیکھتے ہیں کمیٹی کیا فیصلہ کرے گی۔

مریم نواز کا ایون فیلڈ میں جو آرڈر ہے وہ فی الحال معطل ہے،چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی آلریڈی بیل ہو چکی ہے، کسی بھی ادارے کو وہ مطلوب نہیں۔

کمیٹی ارکان نے بتایا کہ انہیں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ابھی موصول ہوا ہے، مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ عدالتی حکم کے مطابق آئندہ چھ دن کے دوران کسی بھی وقت سنادیا جائے گا۔

ECL

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div