تھرپارکر میں سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بینرز

پرویزمشرف کو غداری کیس میں سزائے موت سنائی گئی تھی

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے حق میں تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں بینرز لگ گئے۔

تھرپارکر کے علاقے مٹھی کے کشمیر چوک پر سول سوسائٹی کی جانب سے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے حق میں بینرز لگائے گئے، جن میں ججز کے فیصلے کو ذاتی عناد قرار دیا گیا ہے۔

بینرز پر تین جنگیں لڑنے والے کو سزائے موت اور 3 بار ملک لوٹنے والوں کو آزادی دینا نامنظور کا نعرہ بھی درج ہے۔

سابق صدر اور جنرل (ر) پرویز مشرف کو منگل (17 دسمبر 2019ء) کو سنگین غداری کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔

تھرپارکر کی ہندو برادری کی جانب سے بھی پمفلیٹ تقسیم کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اگر پرویز مشرف غدار ہے تو ہم بھے غدار ہیں۔

خصوصی عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے پر کل تھرپارکر میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے کاروبار بند رکھنے اور مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ : رفیق رحمان نوہڑیو

PERVEZ MUSHARRAF

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div