کوہاٹ : بڈھ بیر ایئربیس حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اس موقع پر ہزاروں افراد کا ہجوم شہید کے جنازے کو کندھا دینے کیلئے موجود تھا۔
کوہاٹ : کوہاٹ کے علاقے شین باغ میں فخر پاکستان شہید کیپٹن سید اسفند یار احمد بخاری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اس موقع پر اعلیٰ فوجی اور سول حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، شہید کے رشتے داروں اور دوستوں کی بڑی تعداد بھی آخری سفر پر اپنے ہیرو کیلئے موجود تھے۔ عوام کی بڑی تعداد شہید کو کندھا دینے کیلئے جنازہ گاہ میں موجود تھی۔ نماز جنازہ کے بعد پرجوش عوام نے اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے، ہر کوئی شہید کو کندھا دینے کی جستجو میں دکھائی دیا۔
سبز ہلالی پرچم میں لپٹے جسد خاکی کا سفر ان اپنی آخری آرام گاہ کی جانب رواں دواں ہیں، شہید کیپٹن کو غالباً اپنی شہادت کا پہلے ہی علم تھا، جب ہی تو فوج سے ملنے والی پہلی تنخواہ سے اسفند نے سب سے پہلی اپنی قبر کا انتخاب کیا اٹک میں پندرہ مرلے کا پلاٹ خرید لیا۔
شہادت کا جذبہ لیے کہ سبز ہلالی پرچم میں جسد خاکی لپٹے، کیپٹن اسفندیار بخاری کو راہ حق میں شہادت کا شروع ہی سے شوق تھا، کیپٹن اسفندیار شہید کی وصیت کے مطابق شین باغ میں خریدے گئے پلاٹ پر قبر تیار کر لی گئی ہے، جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کی تدفین کی جائے گی۔ سماء