پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھندکاراج،حدنگاہ صفر،ٹریفک روانی متاثر

اسٹاف رپورٹ
لاہور/ملتان/اسلام آباد/فیصل آباد/شیخوپورہ: پنجاب کے ميدانی علاقوں ميں خشک سرد موسم کا راج ہے اور بيشتر شہروں کو دھند نے اپنی لپيٹ ميں لے رکھا ہے۔ دھند کے باعث متعدد پروازيں تاخير کا شکار ہيں، جب کہ زمينی سفر کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور پر چھائی دھند کی چادر نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کيا۔ حد نگاہ صفر تک گرجانے کے باعث لاہور ائيرپورٹ پر بارہ پروازيں تاخير کا شکار ہوئيں اور گہری دھند نے موٹروے اور نيشنل ہائی وے کے مسافروں کو بھی مشکلات ميں ڈالے رکھا۔

محکمہ موسميات کے مطابق جب تک موسم خشک رہے گا، ميدانی علاقوں ميں دھند چھائی رہے گی اور آئندہ ايک ہفتے تک موسم ميں تبديلي کا کوئی امکان نہيں۔ لاہور کی طرح فيصل آباد، ملتان، شيخوپورہ، پنڈی بھٹياں اور جنوبی پنجاب کے اضلاع بھی دھند کی لپيٹ ميں رہے اور متعدد ٹرينيں تاخير کا شکار ہوئيں۔

دھندلے موسم کے پيش نظر نيشنل ہائی وے اينڈ موٹر وے پوليس نے ہدايات جاری کی ہيں کہ مسافر حضرات دن کے وقت سفر کو ترجيح ديں اور انتہائی ضرورت کے علاوہ رات کو سفر کرنے سے گريز کيا جائے۔ سماء لاہور

میں

transport

علاقوں

xinhua

reuters

brussels

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div