امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے پر ووٹنگ آج ہوگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کےلیے کانگریس میں مواخذے پر ووٹنگ آج ہوگی۔
ڈیموکریٹس اراکین کی تعداد 235 ہے جبکہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے 218 ووٹوں کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر کے مواخذے کےلیے ڈیموکریٹس کے پاس مکمل ووٹ موجود ہیں۔
امریکا کے 500 شہروں میں آج مواخذے کے حق میں ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔
صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے پہلی باقاعدہ ووٹنگ کا اعلان
ایوان نمائندگان ان دعوؤں کی تحقیقات میں مصروف ہے کہ آیا صدر ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف تحقیقات شروع کروانے کے لیے یوکرین کی حکومت پر دباؤ استعمال کیا یا نہیں۔
صدر ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس صدر ٹرمپ کے مواخذے کےلیے دستاویزات دینے سے پہلے ہی انکار کرچکا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈیموکریٹس مواخذے کی غیر ضروری کارروائی میں مصروف ہے۔