موٹروے پولیس اونٹوں کو چمک پٹی کیوں باندھ رہی ہے

خصوصی ریبن تیار کیے ہیں

موٹر وے پولیس نے ریجنل کوآپریشن فار ڈیولپمنٹ ( آر سی ڈی) ہائی وے کے اطراف میں اونٹوں کو چمک پٹی پہنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ آر سی ڈی ہائی وے کو این 25 قومی شاہراہ بھی کہا جاتا ہے جو کراچی کیماڑی سے شروع ہوکر سندھ سے گزرتے ہوئے بلوچستان میں چمن بارڈر تک جاتی ہے۔

پیر کو موٹروے اتھل سیکٹر کے اہلکاروں نے اس ہائی وے کے اطراف آباد علاقوں میں اونٹوں کو گلے اور ٹانگوں پر ریبن باندھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔

آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے ہدایت کی ہے کہ آر سی ڈی ہائی وے پر حادثات کی اہم وجہ اونٹوں کا اچانک سامنے آجانا ہے۔ اس لیے اونٹوں کو چکمنے والے ریبن باندھے جائیں تاکہ دور سے نظر آسکیں۔

آئی جی کی ہدایت پر موٹروے پولیس کے اتھل سیکٹر کمانڈر شاہ اسد خان نے اونٹوں کے لیے خصوصی طور پر چمکنے والے ربن تیار کروائے ہیں اور اہلکاروں نے ہائی وے کے اطراف آبادیوں میں جاکر اونٹوں پر باندھے۔

موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر شاہ اسد خان کا کہنا ہے کہ اونٹوں پر لگے چمکنے والے ربن سے حادثات کی شرح میں کمی آئے گی۔ اونٹ مالکان نے موٹروے پولیس کے روڈ سیفٹی اقدامات پر اظہار تشکر کیا ہے۔

road safety

MOTORWAY POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div