وزیراعظم عمران خان کل بحرین جائیں گے

اعلیٰ سطح کا وفد بھی جائے گا

عرب ملک بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم عمران خان کو ریاست کے قومی دن کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی ہے جس کیلئے عمران خان کل بحرین پہنچیں گے۔

اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک سعودی عرب کا چوتھا دورہ ہوگیا۔ اگلی منزل بحرین ہوگی۔ شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ریاست کے قومی دن پر وزیر اعظم پاکستان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق عمران خان کی قیادت میں پیر 16 دسمبر کو کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین پہنچے گا۔ پہلے ہی دورے پر وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوار سے بھی نوازا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان اورشاہ بحرین حمدبن عیسیٰ الخلیفہ کی ون ٹوون ملاقات ہوگی۔ بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے وفود کی سطح پر مزاکرات بھی ہوں گے جن میں دوطرفہ امور اور علاقائی و عالمی صورتحال سمیت باہمی اقتصادی و سماجی تعاون پر تفیصلی بات ہوگی ۔

پاکستان اور بحرین میں مشترکہ دینی وثقافتی تعلقات سمیت مضبوط دیرینہ تعلقات روابط بھی ہیں۔ برادر ملک کی  اقتصادی ترقی میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی پہلے ہی خدمات سرانجام دے کر اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے اس دورہ بحرین سے دونوں ممالک کےدرمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں گے۔

ARAB

Behrain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div