کوئٹہ: گیس لیکج سے دھماکا،3 افراد زخمی

تینوں افراد جھلس کر زخمی ہوئے

کوئٹہ میں صبح سویرے گیس لیکیج کے دھماکے سے تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق واقعہ مشرقی بائی پاس کے علاقے میں پیش آیا، جہاں گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں جھلس کر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے سے گھر کی عمارت اور ایک موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس حکام نے بتایا کہ تینوں افراد کمرے میں ہیٹر جلتا چھوڑ کر سوگئے تھے، جس سے کمرے میں گیس جمع ہوگئی اور کچ میں آگ جلانے سے کمرے میں دھماکا ہوا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

GAS LEAKAGE

Tabool ads will show in this div