امریکہ کی پشاور میں کیمپ پر حملے کی مذمت

HDL 0600 19-09 واشنگٹن: امریکا نے  پشاور میں ایئربیس کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی عوام  سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچا۔   انہوں نے کہا امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کا واقعہ دہشتگردی کی وارداتوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ پشاور حملے سے یہ ظاہر نہیں  ہوتا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کمزور پڑ رہی ہے اور دہشتگردی بڑھ رہی ہے ۔   انہوں نے کہا پی اے ایف کیمپ پر نمازیوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ امریکا دہشتگردی کیخلاف لڑنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ سماء

AIR FORCE

MARTYRDOM

martyred

Air Base

Badaber tragedy

Captain Asfandyar Bukhari

Dr. Fayyaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div