فوجی اڈےپرحملہ: امریکانےطالبان سے مذاکرات روک دیئے

طالبان کی بھی تصدیق
بشکریہ اے ایف پی
بشکریہ اے ایف پی

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے بگرام کے قریب طالبان کے حملے کے جواب میں امریکا نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل روکنے کا اعلان کردیا۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق بگرام ایئربیس کے قریب حملے کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوں نے طالبان رہنماؤں سے حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ وہ امریکا اور طالبان کے مابین ہونے والے مذاکراتی عمل میں کچھ عرصے کیلئے وفقہ کر رہے ہیں، تاکہ طالبان اپنی قیادت سے اس سنجیدہ مسئلے پر غور کرسکیں۔ جب کہ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی کچھ روز کے وقفے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملا برادر کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم کے متعدد ارکان نے زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں امریکی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذاکرات کا ماحول اچھا اور مثبت تھا، فریقین نے اتفاق کیا کہ وہ کچھ دن کے وقفوں اور مشاورت کے بعد اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔

TALIBAN

ZALMAY KHALILZAD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div