Technology

اسنیپ چیٹ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

یہ فیچر صرف ایک ہفتے بعد سامنے آئے گا

اسنیپ چیٹ کی جانب سے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ صرف ایک ہفتے بعد سامنے آئے گا جس میں صارف کسی بھی جف میں اپنا چہرہ شامل کرسکیں گے،اسنیپ چیٹ نے اسے کیمیو کا نام دیا ہے۔

فرانس میں بعض منتخب یوزر اس فیچر کو استعمال بھی کررہے ہیں اور ان کی رائے کے بعد اسے مزید بہتر بنايا جائے گا۔

کمپنی کو توقع ہے کہ یہ نیا فیچر ایک ٹرینڈ بن جائے گا اور فوری طور پر مقبولیت حاصل کرے گا۔

کیمیو آپشن ایپ کے میسجنگ کی بورڈ میں شامل ہوگا۔ لیکن یہ ایپ باضابطہ طور پر اٹھارہ دسمبر کو لانچ کی جارہی ہے۔

Tabool ads will show in this div