ایک ماہ کے اندر تبدیلی آئے گی، مولانافضل الرحمان

ملتان میں نیوز کانفرنس

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو صرف ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا۔ پھر آئین اور جمہوریت کے مطابق تبدیلی آئے گی۔

ملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ اسمبلی جعلی ہے۔ نئے انتخابات کے سوا اب حکمرانوں کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پشت پر ملکی اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ ہے۔ امریکا نے سی پیک منصوبے پر دھمکی دی۔ نوازشریف اور زرداری کو سی پیک کی سزا دی جارہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا کہ وہ ناجائز حکومت کو سہارا نہیں دیتے۔ چھ مہینے بہت وقت ہے۔ نئی اسمبلیاں بنائی جاسکتی ہیں۔

PTI

Maulana Fazal ur Rehman

Tabool ads will show in this div