زلمےخلیل زاد کی جی ایچ کیومیں آرمی چیف سے ملاقات
اہم ملاقات میں امریکی سفیر بھی شریک

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق زلمے خیل زاد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
اہم ملاقات میں علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں
پاکستان میں امریکی سفیر پال جونس بھی مشریک تھے۔
ملاقات میں افغان مصالحتی عمل سے متعلق پیش رفت پر بھی غور کیا گیا
ZALMAY KHALILZAD
تبولا
Tabool ads will show in this div