اسٹاک ایکسچینج 11 ماہ بعد 41ہزار کی سطح عبور کرگیا

دوسرے سیشن کے دوران 100انڈیکس میں 550 پوائنٹس کا اضافہ
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 11 ماہ بعد 41 ہزار 50 کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اور جمعے کے دوسرے سیشن کے دوران 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 9ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ اگست 2019 کی 28 ہزار 600 کی کم سطح سے اب تک 11 ہزار پوائنٹس کی تیزی ہوچکی ہے جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ دینا کی بہترین کارکردگی دیکھانے والی مارکیٹ بن چکی ہے۔

معاشی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں سیمت مقامی سرمایہ کاروں کا بھی اعتماد بڑھا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح 40 ہزار 600 کی سطح عبور کرگیا تھا۔

PSX

Tabool ads will show in this div