سال 2019: پاکستان میں سب زیادہ سرچ ہونےوالی فلمیں، ڈرامے

فہرست میں ہالی ووڈ فلم ’ایونجرز اینڈ گیم‘ پہلےنمبرپرہے

 گوگل نے سال 2019 میں پاکستان سے انٹرنیٹ پر تلاش کی جاے جانے والے مقبول ترین موضوعات کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔

ہر سال کی طرح گوگل نے سال 2019 کے آخری مہینے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں فہرست جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ رواں برس پاکستان میں سب سے زیادہ کون کی فلموں اور ڈراموں کو گوگل پر سرچ کیا گیا۔

گوگل نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات ، فلموں ، ڈراموں، کھیل سے متعلق شخصیات سمیت مختلف فہرستیں جاری کی ہیں۔

پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ مقبول ہالی ووڈ کی معروف فلم ایونجرز اینڈ گیم ہے جو کہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے ولی فلموں میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کا مشہور ریئلٹی شو بگ باس ہے۔

پاکستان سے 10 سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی فلمیں، ڈرامے یا پروگرام یہ ہیں۔

ہالی وڈ فلم ایونجرز اینڈ گیم

گوگل کی فہرست میں مقبول ترین ہالی ووڈ فلم ’ایونجرز اینڈ گیم‘ پہلے نمبر پر ہے، رواں سال جولائی 2019 میں یہ اس فلم کی کمائی عالمی باکس آفس پر 2.7 بلین سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔

بگ باس 13

رواں سال پاکستان میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بھارت کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 13‘ کو سرچ کیا گیا۔

عہدِ وفا

ان دنوں شہرت حاصل کرنے والا پاکستانی ڈرامہ عہدِوفا فہرست کے تیسرے نمبر ہے۔

سنو چندہ سیزن 2

فہرست میں پاکستانی ڈرامہ سیریل سنو چندہ سیزن 2 چوتھے نمبر پر ہے، سنو چندہ کا پہلا سیزن گزشتہ سال نشر کیا گیا تھا جس کے بعد اس ڈرامے کو خوب مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

کبیر سنگھ

بالی ووڈ کی فلم کبیر سنگھ سرچ فہرست میں پانچویں نمبر پر رہی ۔

کیپٹن مارول

کیپٹن مارول رواں سال ہالی وڈ کی مقبول ترین فلم ہے جس کی کہانی سپر ہیرو پر مبنی تھی۔

میرے پاس تم ہو

رواں برس پاکستانی ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ڈرامہ کے میمز بھی وائرل ہیں۔

موٹو پتلو

گوگل کے مطابق بچوں کا پسندیدہ کارٹون پاکستان سے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے فہرست میں آٹھویں نمبر پر رہا۔

بھروسہ تیرا پیار

پاکستانی ڈرامہ بھروسہ تیرا پیرا کو گوگل پر سرچ کے اعتبار سے نویں نمبر پر رہا۔

گلی بوائے

بھارت کی مقبول فلم گلی بوائے کو گوگل پاکستان میں سرچ کے اعتبار سے دسویں نمبر پر رہا۔

انٹرٹینمنٹ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div