ہنگامہ آرائی میں جاں بحق مریضوں کے ورثا کو10لاکھ امداد

گاڑیوں کا معاوضہ بھی ملے گ

پنجاب حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام وزرا اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی آئی سی میں پیش آنے والے واقعہ کے مختلف پہلوؤں اور کیس پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو بغیر تاخیر کے کل تک 10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈاکٹروں اور شہریوں کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آلات، مشینری اور دیگر سامان کو جلد ازجلد درست کیا جائے اور ایمرجنسی کو فنگشنل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا- جن لوگوں نے زیادتی کی ہے ان سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

PIC ATTACK

Tabool ads will show in this div