افغانستان میں بھارتی قونصل خانےکالعدم تحریک طالبان کےخفیہ ٹھکانے

Sep 18, 2015
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/INDIA-PROXY-ASSAULT-PKG-ALI-18-09.mp4"][/video] Indian taliban Nexus Against Pakistan in Afghanistan کابل/ نئی دہلی گٹھ جوڑ : پاکستان کے پڑوس افغانستان ميں امن قائم ہوجائے يہ دلی سرکار کو پسند نہيں، پڑوسی سے دشمنی اور پڑوسی کے پڑوس ميں بيٹھ کر سازشيں کرنا چانکيہ کا پُرانا نسخہ ہے، پاکستان ميں دہشت گردی کی لہرافغانستان سے اٹھ رہی ہے، دہشت گردی کی تربيت کے بھارتی مراکز افغانستان سے پاکستان ميں کارروائی کرتے ہيں۔ پاکستان ميں دہشت گردی پھیلانے کیلئے بھارت نے کبھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا، افغانستان ميں دہشت گردوں کی کمين گاہيں، تربيت گاہيں ہیں، یہ تربيت گاہيں بھارت کے قونصل خانے ہیں، جی ہاں بھارت کے يہ قونصل خانے کالعدم تحريک طالبان کے خفيہ ٹھکانے ہیں، بھارت کے يہ خفيہ ٹھکانے مختلف دہشت گرد گروہوں کيلئے پناہ گاہيں ہیں۔ نئی دہلی افغانستان کی طرف سے پاکستان کا گھيراؤ کرنا چاہتا ہے، وہ پاکستان مخالف افغانستان تخليق کرنا چاہتا ہے، افغانستان کودہشت گردوں کی جنت بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان نہيں چاہتا کہ افغانستان بھارت کے ہاتھوں دوزخ بن جائے، پاکستان کے خلاف مورچہ بن جائے۔ کامياب آپريشن ضرب عضب ميں بھارتی ايجنٹوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بلوچستان ميں عليحدگی پسندوں نے بھارت کا آلہ کار بننے سے انکار کرديا ہے، پاکستانی فوج کے آگے ہتھيار رکھ ديئے ہيں۔ پورے پاکستان ميں 'را' پراکسی جنگ کی جڑيں اکھاڑدی گئی ہيں، افغان عوام کے ساتھ مل کربھارت کو افغانستان سے بھی باہر کر ديا جائے گا۔ سماء

ZARBEAZB

KABUL

indian

NDS

training

iamasfandyar

#nationsalutesitsheroes

#ASaluteToMartyrs