
سرگودھا : سرگودھا میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا، پائلیٹ محفوظ رہا۔
تھانہ شاہ پور صدر کے علاقہ جہان آباد کے کھیتوں میں پاک فضائيہ کا طیارہ گر گیا۔ پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی، طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ سماء