مقتول علامہ ناصر عباس کی میت ملتان پہنچا دی گئی،تدفین آج ہوگی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
ملتان : لاہور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق علامہ ناصر عباس کی میت آبائی شہر ملتان پہنچادی گئی۔ مقتول کی نماز جنازہ آج صبح دس بجےاسپورٹس گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ مذہبی رہنما کے قتل کے خلاف مختلف شہروں ميں مظاہرے کئے گئے۔

ملتان ميں علامہ ناصرعباس کی ميت ان کے آبائی علاقے پہنچی تو رقعت آميز مناظر ديکھنے ميں آئے، سوگواران نے ايمبولنس پر پھول برسائے اور سينہ کوبی کی۔ دس گھنٹے سے جاری دھرنا بھی ختم کرديا گيا، لاہور ميں بھی گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ديا گيا، مظاہرين قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔

سرگودھا، فيصل آباد،گوجرانوالہ،جھنگ سميت ديگر شہروں ميں علامہ ناصر عباس کے قتل کے خلاف دھرنے اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ علامہ ناصرعباس کی نماز جنازہ اسپورٹس گراؤنڈ ملتان میں ادا کی جائے گی، مجلس وحدت المسلمين نے علامہ کی تدفين کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کيا ہے۔ سماء

کی

آج

دی

guinea

plight

Tabool ads will show in this div