عمران خان قوم کو بتائیں کہ اورنج لائن کس نےبنائی

اورنج لائن کے افتتاح پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے افتتاح پر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو یہ بھی بتائیں کہ اورنج لائن کس نے بنائی اور یہ کس کا وژن تھا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف نے پانچ میٹروز بنائیں جبکہ نالائقوں اور نااہلوں کے ٹولے نے پانچ سال میں پشاور میٹرو کے نام پر ایک ارب روپے کے صرف کھڈے کھودے۔ خان صاحب دس سال جس میٹرو اور ٹرین پر سیاست کرتے رہے آج اسی کے فیتے کٹوا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سولہ مئی دوہزار اٹھارہ کو اورنج لائن آزمائشی طور پر چلا چکے ہیں۔ آپ کی حکومت اتنی نالائق ہے کہ پندرہ ماہ میں اسے شروع نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں تاخیر کے ذریعے ان کی لاگت کو دانستہ طور پر بڑھانے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

MARYAM AURANGZAIB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div