چوہدری شجاعت حسین کا زرداری کے حق میں بیان

آصف زرداری پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں

مسلم ليگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسين نے آصف زرداری کے حق میں بیان دے دیا، کہتے ہیں کہ آصف زرداری کی صحت کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، زرداری سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔

چوہدری شجاعت سے مسلم لیگ ق کراچی کے صدر طارق حسن نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اتحادی اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسين کا کہنا تھا کہ حکومت آصف زرداری کو سابق صدر کی تمام سہولیات فراہم کرے، ايسا نہ ہو حکومتی اقدامات سے صوبائیت کا رنگ نظر آئے۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے کيسز کا پنجاب میں ٹرائل سے لوگ باتيں بناتے ہيں، وہ صرف سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔

ASIF ZARDARI

Shujaat Hussain

Tabool ads will show in this div