قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ڈی جی ملٹری آپریشنز کی بریفنگ

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نئی نیشنل سیکیورٹی پالیسی اور ملکی سلامتی کی صورت حال اور کالعدم طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں داخلہ، خزانہ، دفاع اور اطلاعات کے وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام شریک ہیں۔ سیکریٹری داخلہ نے ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورت حال، جب کہ ڈی جی ملٹری آپریشن نے قومی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کالعدم طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حکمت عملی اور قومی سلامتی پالیسی کے مسودے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سماء

کی

کا

جی

jundullah

envoy

taxes

Tabool ads will show in this div