قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس سےقبل وزیراعظم آرمی چیف کی اہم ملاقات
ویب ڈیسک:
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کے روز اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کے ایجنڈے اور دیگر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
منگل کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ون آن ون اہم ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مابین ملکی سلامتی کی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کالعدم طالبان سے مذاکرات اور نئی قومی سیکیورٹی پالیسی سے متعلق بھی گفت گو کی گئی۔
واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف کے آرمی چیف بننے کے بعد یہ قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے۔
ملاقات میں ملک کے اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورت حال سمیت مختلف امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سماء