[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/Namaz-e-Janaza-Ptv-03.mp4"][/video]
پشاور : کور ہیڈکواٹرز پشاور میں بڈھ بیر حملے میں شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، آرمی چیف، وزیراعظم، کور کمانڈرز سمیت مختلف اعلیٰ فوجی و سول افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
کور ہیڈکواٹرز پشاور میں بڈھ بیر حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن سید اسفندریار احمد بخاری، تینم جونیئر ٹیکنیشن اور سولہ نمازیوں سمیت 23 شہیداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئر چیف مارشل سہیل امان، وزیراعظم نواز شریف، کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان، وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ سمیت اعلیٰ فوجی و سول افسروں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہیداء کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
کورہيڈ کوارٹرز پشاور ميں پاک افواج کے چاق وچوبند دستے کی سلامي دی، نماز جنازہ کے بعد شہیداء کے بلند ترجات کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ نماز جنازہ کے بعد شہیداء کے جسد خاکی تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے جائیں گے۔ سماء