مریم نوازکی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوگی

نیب اورحکومت کوفریق بنایاگیاہے

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو رہی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ درخواست ميں مؤقف اختيار کيا ہے کہ مریم نواز والد کی تيمارداری کے ليے بيرون ملک جانا چاہتی ہیں۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنا رکھا ہے۔ درخواست میں مریم نواز نے یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال تک مسلسل عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔

مریم نواز نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دوسری جانب ليگی ترجمان مريم اورنگزيب کا کہنا ہے کہ آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔ وہ اپنے والد کی تيمارداری کيلئے لندن کيوں نہ جائيں۔ نیب کو شریف خاندان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

ECL

Tabool ads will show in this div