افغان سمزکااستعمال،حکومت سےجواب طلب،آئی جی کو نوٹسز جاری

اسٹاف رپورٹ
پشاور : پشاور ہائی کورٹ نے حکومت کوغیر رجسٹرڈ موبائل سمز بند کرنے کیلئے پندرہ دن کی ملہت دے دی ہے۔ عدالت نے گزشتہ پانچ سال میں جاری ہونے والی سمز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ چیف جسٹس دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سمز بند نہ ہوئیں تو ٹیکسوں کی مد میں نقصان پی ٹی اے کو بھرنا ہوگا۔

غیر رجسٹرڈ سمز کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ دوست محمد خان کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے کی۔ عدالت نے گزشتہ پانچ سال کےدوران جاری ہونے والی تمام سمز کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور غیر قانونی سمز پندرہ دن میں بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس، سیکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کوطلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے کا کہنا تھا کہ پندرہ دن میں غیرقانونی سمزبند نہ ہوئیں تو ٹیکسوں کی مد میں ہونے والے نقصان کوپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی پورا کرے گی۔ عدالت نے اسی کیس میں گزشتہ پانچ سال کے دوران اغوا اور بازیاب ہونے والے افراد اور تاوان کی مد میں ادا کی گئی رقم کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ سماء

کو

جی

جاری

demand

concert

Tabool ads will show in this div