مریم نوازکاای سی ایل سےنام نکلوانےکیلئےعدالت سےرجوع
سماعت پیرکوہوگی

مريم نوازنے بيرون ملک جانے کے ليے نام ای سی ایل سے نکلوانے کے ليے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرليا ہے۔ مريم نواز کی درخواست پر پير 9 دسمبر کو عدالت سماعت کرے گی۔
نوازشريف کی صاحبزادی مريم نواز نے ای سی ايل سے نام نکلوانے کے ليے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر ليا ہے۔
مريم نواز کے مطابق ای سی ايل ميں نام شامل کرنا غير قانونی اوراعلی عدليہ کے فيصلوں کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے موقف اپنايا کہ والد بیماری کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہيں اور اس حالت ميں ان پر زيادہ انحصار کرتے ہيں۔
انہوں نے عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے اور 6 ہفتے کے ليے باہر جانے کی استدعا کی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔