پشاور حملہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سربراہ پاک فضائیہ کی ملاقات

پشاور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان نے ملاقات کی، پشاور میں ایئر فورس بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے اور جوانوں کی شہادت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی، اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پشاور ایئر بیس کیمپ پر حملے اور دہشت گردوں کیخلاف کارروائی سے متعلق تفصیلی تبادہ خیال کیا گیا، کور کمانڈر پشاور نے بیس کیمپ میں کلیئرنس آپریشن سے متعلق صورتحال پر فوجی سربراہان کو بریفنگ دی۔ پشاور ایئر بیس کیمپ حمل میں کیپٹن اور جوانوں سمیت 23 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ سماء

RAHEEL SHARIF

TALIBAN

Air Chief Sohail Aman

Tabool ads will show in this div