امریکا نے طالبان کیساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کردیئے

مذاکرات کی منسوخی کااعلان3ماہ قبل ہواتھا

امریکی ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے مابین ایک بار پھر دوحہ میں مذاکرات کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی قطر پہنچ گئے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کابل کے 2 روزہ دورے کے بعد دوحہ پہنچے ہیں۔ اس سے قبل زلمے خلیل زاد دورہ کابل کے دوران افغان اور طالبان قیادت سے بھی دوبارہ مذاکرات اور افغان امن کی بحالی کے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کرچکے ہیں۔ دوحا میں قائم افغان طالبان کے دفتر میں ان مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ماہ قبل کابل میں حملے میں امریکی فوجی کی موت پر طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کیے تھے۔ جب کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ماہ قبل کابل حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت پر طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کیے تھے۔

TALIBAN

ZALMAY KHALILZAD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div