سہراب گوٹھ میں پولیو ٹیم پر حملہ ناکام،کالعدم طالبان کا رکن گرفتار

اسٹاف رپورٹ
کراچی: کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں میں مختلف جرائم میں ملوث ایک سو چھبیس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ سہراب گوٹھ احسن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا رکن حمزہ گرفتار ہوگیا، جب کہ اس کا ساتھی مصباح دوران مقابلہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار و ہلاک ملزم کا تعلق کالعدم طالبان سے ہے، جب کہ ملزمان پولیو ٹیم کو نشانہ بنانے آئے تھے۔

پولیس اور حساس اداروں نے ملزم حمزہ کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ نے سرجانی میں کارروائی کرکے بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں میں ایک سو بائیس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سماء

میں

کا

پر

Azadi March

global

reply

twins

brown

whale

Tabool ads will show in this div