شمالی وزیرستان، آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک
دو اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے

شمالی وزیرستان میہں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو اہلکار جاں بحق اور 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق اہلکاروں میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔ دونوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردی جائیں گی۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا جن کی شناخت فوری طور پر نہ ہوسکی۔