بابا گرونانک کا یوم پیدائش بھی تعطیلات میں شامل

اگلے سال کے عام تعطیلات کا شیڈول جاری

حکومت پاکستان نے 2020 کے عام تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس میں پہلی مرتبہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کا یوم پیدائش بھی اختیاری چھٹیوں میں شامل کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سال میں 10 مرتبہ عام تعطیلات ہوں گی جس میں ایک دن سے لیکر 3 دن تک چھٹیاں دی جائیں گی۔ ان تعطیلات میں یوم یکجہتی کشمیر، یوم پاکستان، یوم مزدور، عیدالفطر، عیدالاضحیٰ، یوم آزادی، عاشورہ، عید میلادالنبی، قائداعظم ڈے، کرسمس اور کرسمس کا دوسرا دن شامل ہیں۔

اعلامیہ میں بینکوں کی الگ سے چھٹی کا شیڈول بھی درج ہے جس کے مطابق یکم جنوری، 24 اپریل اور یکم جولائی کو بینک میں پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی مگر بینک کے ملازمین دفتری امور نمٹانے کیلئے کام پر جانے کے پابند ہوں گے۔

علاوہ ازیں 23 دیگر اختیاری تعطیلات بھی شامل ہیں۔ جن میں مسلمانوں کے ساتھ اقلیتوں کے مذہبی تہوار شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق اختیاری تعطیلات کے دوران مسلمان ملازمین ایک چھٹی کے حقدار ہوں گے جبکہ اقلیتی ملازمین اپنے مذہبی تہوار کے مناسبت سے 3 دن تک چھٹی کرسکیں گے اور اس کیلئے اپنے بالائی حکام سے اجازت درکار ہوگی۔

ان تعطیلات میں مسلمانوں کے علاوہ مسیحی، ہندو، پارسی، بدھ مت اور سکھ مذہب کے تہوار شامل ہیں۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے یوم پیدائش کو پہلی مرتبہ عام تعطیلات کی شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

Guru Nanak

Public Holidays

Tabool ads will show in this div