ٹوئٹراکاؤنٹس تاحال معطل،پاکستان کا معاملہ اٹھانےکافیصلہ

اکاؤنٹس بحال نہ ہوئے

ٹویئٹر کی جانبدارانہ پالیسی پرشکایات کے باوجود 5 ماہ گزر گئے لیکن 330 پاکستانیوں کے معطل اکاؤنٹس بحال نہ ہوئے۔ پی ٹی اے نے ایک بار پھر معاملہ ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹویٹر انتظامیہ نے آزادی رائے کے برعکس بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سوشل میڈیا پر اجاگر کرنے والے 396 پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل کردیئے تھے۔ پی ٹی اے کی شکایت پر صرف 66 بحال کیے گئے۔330 پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال معطل ہیں۔

پی ٹی اے نے ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے معاملہ ایک بار پھر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ کا یہ اقدام آزادی اظہار رائے کے اصولوں اور بغیر وجہ بتائے اکاؤنٹس کی معطلی ٹویٹر کی اپنی ہی پالیسی کے خلاف ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو اپنے معطل اکاؤنٹس سے متعلق پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر شکایت درج کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

TWIITER

Tabool ads will show in this div