سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو 10 فیصد فیسیں بڑھانے کی اجازت دیدی

کراچی : وزير تعليم سندھ نثار کھوڑو نے اعلان کیا ہے کہ نجی اسکولوں کو فیسوں میں 10 فيصد سے زائد اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پرائيويٹ اسکول ايسو سی ايشن نے بھی سرکار کے فيصلے کے آگے ہتھيار ڈال ديئے۔ نہ آپ کی نہ ہماری، درميان کا راستہ نکال ليتے ہيں، کچھ ايسا ہی ہوا ہے نجی اسکول کی فيسوں کے معاملے پر، صوبائی وزير تعليم فيسوں ميں 10 فيصد اضافے پر رضا مند ہوگئے۔ نثار کھوڑو کہتے ہيں اسکول فیسوں میں 10 فیصد سے زائد اضافے پر نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کريں گے۔ نجی اسکولوں کو فيسوں میں 10 فيصد اضافے کی منظوری تو سندھ سرکار نے دے ڈالی مگر والدين کا احتجاج بے سود گيا، اب تو جيبيں ہلکی کرنا ہی پڑيں گی۔ سماء

Private School Fees Issue

Parents Protest

nofeetilllowfee

parents worried in karachi

Tabool ads will show in this div