شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے دو افراد قتل

پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرلی

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک ہی روز 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ میرعلی بازار میں پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے میرعلی اسپتال کے قریب مدی خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے محمد نامی گورنمنٹ کنٹریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے چہروں کو نقاب سے چھپا رکھا تھا۔

دوسرا واقعہ میرعلی کے قریبی گاؤں خدی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے گل ربیب نامی خدی کے رہائشی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

Tabool ads will show in this div