راولپنڈی : گریسی لائن کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے گریسی لائن میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گریسی لائن میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کے وقت کافی رش تھا، واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک لاش موجود ہے اور خدش ہے کہ دھماکا خود کش تھا، واقعے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ دکانوں اور مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہی ہیں جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا جبکہ علاقے کو خار دار تار لگا کر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ سماء
کے
کا
Burma
MQM
Operation
style
frozen
piracy
تبولا
Tabool ads will show in this div