پرانے موبائل فون استعمال کرنا مہنگا پڑسکتا ہے
موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین اپنا ذاتی ڈیٹا کہیں خود ہی تو نہیں لیک کر رہے؟ صارف کی معمولی غلطی کے خطرناک نتائج بھی نکل سکتے ہیں ۔
فون میں موجود معلومات کے ساتھ ساتھ ڈیلیٹ کی ہوئی تصویریں، ویڈیوز، نمبرز اور پیغامات کوئی باآسانی ریکور جو کرسکتا ہے ۔
چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے فون توڑ کر جنگل میں پھینک دیا یا پانی میں گر گیا تو بھی اس کو ڈیٹا ریکور ہو جاتا ہے اگر شریڈ نہ ہوجائے یا آگ نہ لگ جائے ۔
سابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے عمار جعفری سائبر کرائمز کی تفتیش کے ماہر ہیں ان کا کہنا ہے موبائل فون کو توڑ کر اگر کچرا بنالیں پھر بھی سافٹ ویئرز سے ڈیٹا ریکوری ممکن ہے۔
سائبر کرائم ایکسپرٹ عمار جعفری کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے موبائل ویسے کسی کو دے دیا ہے ، بیچ دیا وہ اس کو ریکور کر لے گا بے شمار قسم کے سافٹ ویئرز آ چکے ہیں جو آپ کا ڈیٹا ریکور کر دیتے ہیں۔
مرمت یا فروخت کیلئے بھی اپنا موبائل فون کسی کے ہاتھ میں دینا ایسا ہی ہے جیسے راز کی باتیں لکھیں اور خط کھلا رہنے دیا ۔