راولپنڈی: امام بارگاہ کے باہر دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے گریسی لائن کی امام بارگاہ کے باہر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے، دھماکے میں متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔


ڈی سی او راولپنڈی نے گریسی لائن امام بارگاہ کے باہر دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔


سی پی او راولپنڈی کے مطابق دھماکا خود کش لگتا ہے جس میں موٹر سائیکل بھی استعمال کی گئی، پولیس کی سیکیورٹی کے باعث حملہ آور اندر نہیں جاسکا۔


انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے، زخمیوں کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر رب نواز بھی شامل ہیں۔


سی پی او کا مزید کہنا ہے کہ دھماکا امام بارگاہ کے باہر پارکنگ میں ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کا تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


سی پی او نے مزید بتایا ہے کہ خودکش حملہ آورموٹرسائیکل پر آیا تھا۔ سماء

زخمی

کے

MQM

سمیت

euros

piracy

hurriyat