دفتر خارجہ کی پاکستان میں داعش کی موجودگی کی تردید

FO

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بعض معاملات میں تضاد معمول کی بات ہے، افغانستان میں بھی داعش کی اطلاعات ملی ہیں، امید ہے تمام طالبان گروپ امن عمل کا حصہ بنیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے میڈیا بریفنگ میں داعش کی پاکستان میں موجودگی کی تردید کی اور کہا کہ افغانستان میں داعش کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا دورہ افغانستان مثبت اور مفید رہا۔

افغانستان کے ساتھ پر امن سرحد چاہتے ہیں، افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے طالبان کے تمام گروپ امن عمل کا حصہ بنیں گے۔

ترجمان نے بعض معاملات پر پاک امریکا مؤقف میں تضاد کو معمول کی بات قرار دیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ارکان کی تعداد بڑھانے کی مخالفت کا اعادہ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ڈی جی رینجرز اجلاس میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی تاہم بھارتی جارحیت اب بھی جاری ہے۔ سماء

FO

TALIBAN

FOREIGN OFFICE

sartaj aziz

AMERICA

qazi khalilullah

FO spokesperson

UNITED NATION

ceasefire agreement

afghan govt

pak-india

dg rangers punjab

UNSC

Tabool ads will show in this div