مبینہ ٹارگٹ کلرکےبیان کی ویڈیو پولیس اہلکارکو بھاری پڑگئی

ملازت سے برطرف

کراچی میں گرفتار ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کے بیان کی ویڈیوبننے کے ذمہ دار کانسٹیبل عمران گجر کو ملازت سے برطرف کردیا گیا۔

کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کا وزیراعلی سندھ سے متعلق بیان سخت ثابت ہوا۔ پولیس افسران نے ایک اہلکار کو برطرف کر کےمعاملہ ہی نمٹا دیا۔ ویڈیو بنانے کی اجازت دینے والے کانسٹیبل عمران گجر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے پولیس اہلکار کی برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عمران گجر نے ویڈیو بیان بنانےکی اجازت دی۔غفلت کے مرتکب اہلکار کو ایسٹ ہیڈ کوارٹر ر پورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ عمران گجر نے ایسٹ ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات بھی نہ مانے اور مسلسل غیرحاضر رہا جبکہ شوکاز کا بھی جواب نہیں دیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نےٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کے ویڈیو بیان کو ریکارڈ کرانے کا عمل سازش قرار دیا ہے۔

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div