لاہور:رنگارنگ میوزیکل ڈانس شو

نامور گلوکاروں نے بھی آواز کا جادو جگایا

لاہورمیں رنگارنگ میوزیکل ڈانس شو میں ماڈلز نے دلفریب ادائیں دکھائیں تو پرفارمرز نےخوبصورت پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔

لاہور میں میوزیکل ڈٓانس شو میں رنگ برنگے مغربی پہناوےاور خوبرو ماڈلز کے جلووں نے سماں باندھ دیا۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والے اس ایونٹ میں ماڈلز نے فیشن ریمپ پر خوب صورت کیٹ واک کی۔

شو میں ملک کے نامور گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ پرفارمرز نے پاکستانی گیتوں پررقص پرفارمنسز پیش کیں تو حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔

تقریب کے آخر میں شعبہ فن وثقافت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔

انٹرٹینمنٹ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div