مستونگ:ریلوے ٹریک پرمشکوک بیگ،ٹرینوں کا شیڈول متاثر

ٹریک کو کلیئر کردیا

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریلوے ٹریک کیساتھ مشکوک بیگ کی موجودگی نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں ، ٹرینیں چار گھنٹے تاخیر سےروانہ ہوئیں۔

لیویز کے مطابق اسپیزنڈ کے علاقے میں ایف سی حکام کو ریلوے ٹریک پر مشکوک بیگ کی اطلاع ملی تھی جس پر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرریلوے حکام کو مطلع کرتے ہوئے ٹرینوں کی روانگی رکوائی اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کیا۔

بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے کپڑے برآمد ہوئے، سرچ آپریشن کے بعد ٹریک کو کلیئر کردیا گیا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق واقعے کے باعث جعفر ایکسپریس ، اکبر بگٹی ایکسپریس چار چار جبکہ بولان میل تین گھنٹوں کی تاخیر سے منزل کی جانب روانہ ہوئیں۔

MASTUNG

Train Schedule

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div