موٹر ویز اور ہائی ویز پر جرمانے میں اضافہ
بے احیتیاطی سے ڈرائیونگ کرنے والے حضرات تیار ہوجائیں، اب موٹر ویز اور ہائی ویز پر تیز رفتاری آپ کی جیبوں پر بھاری پڑ سکتی ہے۔ بھاری جرمانے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت مواصلات نے موٹر ویز اور ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزی کیلئے عائد جرمانے کی فیس میں بھاری بھرکم اضافہ کردیا۔
وزارت مواصلات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق غلط اوورٹیک پر بڑی گاڑی کو3000روپے جرمانہ بھرنا ہوگا۔ کمرشل گاڑیوں کو اوور لوڈنگ اور اور اسپیڈ پر 10 ہزار روپے تک ادا کرنا ہوںگے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو 1500روپے ادا کرنا پڑیں گے، جب کہ اووراسپڈنگ پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر2500روپے کردیا گیا ہے۔


نوٹی فیکیشن میں غلط یوٹرن لینے پر گاڑیی اور موٹر سائیکل کیلئے جرمانہ 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
The overspeeding fine for cars on Motorways is increased from Rs 750 to Rs 2500. Everyone please drive safely. The major cause of accidents on Motorways is over speeding. ???
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) November 28, 2019
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت کی جانب سے بھی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام پوسٹ کیا گیا ہے۔