گلوکارہ مومنہ مستحسن کی پنجابی میں رومانوی باری

.

باصلاحیت اور نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن کا نیا پنجابی گانا جاری کردیا گیا ہے۔

ون ٹو ریکارڈز کے بینر تلے جاری  کیے گئے گانے کا نام " باری " ہے۔ اس گانے میں مومنہ کے ساتھ بلال سعید بھی موجود ہیں۔ گانے کی شوٹنگ لاہور کی تنگ گلیوں میں کی گئی ہے۔

گانے میں مومنہ روایتی خوبصورت ملبوسات میں نظر آرہی ہیں۔ گاںے میں صرف یہ ہی نہیں بلکہ لاہور کے خوبصورت روایتی رنگ بھی دکھائے گئے ہیں۔ گانے کے ایک شارٹ کے پس منظر میں آپ بادشاہی مسجد کے گنبد بھی دیکھ سکتے ہیں۔

پنجابی زبان میں گائے گئے گانے "باری" میں لڑکی اور لڑکے کے درمیان پروان چڑھنے والی محبت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

گانے کی ویڈیو کو مومنہ کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کیلئے شیئر بھی کیا گیا ہے۔

PUNJABI

MOMINA MUSTEHSAN

Tabool ads will show in this div