سیدپورولیج سیاحوں کی توجہ کا مرکز نہیں رہا
کئی صدیوں کی تہذیب لئےتاریخی علاقہ

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سید پور کو ماڈل ولیج کا درجہ دیا گیا ہے لیکن سیرو سیاحت کی علامت یہ ویلج اب کسی طرح بھی مثالی گاؤں نہیں رہا۔
سرسبز پہاڑوں میں گھرا صدیوں پُرانی تہذیب کا امین سید پوُر ویلج تاریخ رکھتا ہے۔یہاں کبھی ہندو،مسلم اور سکھ اکٹھے رہا کرتے تھے۔اس سنہری دور کی نشانیاں آج بھی یہاں محفوظ ہیں۔
کبھی یہ گاؤں صاف شفاف پانی کے چشموں اور سرسبز نظاروں کے لیے مشہور تھا مگر اب یہاں جابجا ہوٹلز کی گندگی،بجلی کے لٹکتے ہوئے تار اور گندگی سے بھرا نالہ موجود ہے۔
اسلام آباد کا یہ ماڈل ویلج کبھی سیاحوں کی نگاہوں کا مرکز ہوا کرتا تھا لیکن اب اس علاقے کے مکین بھی یہاں رہنا کو ترجیح نہیں دے رہے۔