ریچھ اور کتوں کی خونخوار لڑائی، ذمہ دار گرفتار
لڑائی کے دوران 2 کتے بھی موقع پر مرگئے
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ریچھ اور کتوں کی خونخوار لڑائی کروانے سمیت جواء کھیلنے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
علی پور کے موضع فتح پور جنوبی کی بستی تھہیم کے نزدیک مقامی بااثر افراد کے زیرِ اہتمام جانوروں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلا گیا، جس میں مختلف اضلاع اور تحصیلوں کے علاقوں کے نامور جواریوں نے اپنے کتوں کے ساتھ حصہ لیا۔
ریچھ اور کتوں کی لڑائی کے دوران جواریوں کی طرف سے فی لڑائی پر ایک سے دو لاکھ تک کا جوا لگایا گیا جبکہ لڑائی کے دوران 2 کتے بھی موقع پر مرگئے۔
مقامی پولیس کو اس حوالے سے اطلاع بھی دی گئی لیکن 6 گھنٹے تک لڑائی جاری رہی تاہم ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے 219 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ریچھ مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔
MUZAFFARGARH
تبولا
Tabool ads will show in this div