قیدیوں کوجرم کی دنیاسےنکالنےکےلیےاصلاحی پروگرام

جیل میں کلاس روم

گوجرانوالہ میں خواتین اور کم عمر قیدیوں کی اصلاح کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں کم عمر قیدیوں کو جرم کی دنیا سے نکالنے کیلئے تربیتی کورس کا آغاز ہوگیا ہے۔ جیل میں کلاس روم بنا کر 10 کمپیوٹرز اور ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عمیر اکرم نے بتایا کہ خواتین کی تعلیم و تربیت کیلئے خواتین اساتذہ کا انتظام کیا ہے،  قیدیوں کو تربیت دی جائے گی تاکہ وہ رہائی کے بعد جرم کی دلدل سے نکل کر صاف ستھری زندگی گزاریں،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اب تک 100 سے زائد قیدیوں نے تربیتی کورس میں رجسٹریشن کروالی ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عمیر اکرم کے مطابق یہ اقدام آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

Jail Reforms

Tabool ads will show in this div