ایف آئی آر میں اردو، فارسی الفاظ پر پابندی
پولیس سے مقدمات کی نقول طلب
بھارتی عدالت نے مقدمات کے متن میں اردو اور فارسی کے الفاظ پر پابندی عائد کردی۔
نئی دہلی ہائیکورٹ نے مختلف تھانوں سے 100 ایف آئی آرز کی نقول طلب کرلی ہیں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر کے متن میں دیکھا جاِئے گا پولیس آسان زبان استعمال کرتی ہے یا نہیں۔
ڈی سی پی نے تھانوں کو آسان زبان استعمال کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر رکھا ہے۔ تحریر میں راضی نامہ اور زیر تفتیش جیسے الفاظ سے منع کیا گیا تھا۔ بھارتی عدالت نے ایف آئی آر میں 383 اردو الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔